بین الاقوامی
Trending

روس مذاکرات ناکام ہونے پر یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کرے گا، پیوٹن کی دھمکی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے یوکرینی علاقوں پر قبضہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔روسی وزارتِ دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب حل کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے مقاصد طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔ علاوہ ازیںروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ روس کو کمزور اور تباہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یورپی خنزیروں کو توقع تھی کہ روس داخلی طور پر تقسیم ہو جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا اور روس پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے یورپی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ ماضی کی دشمنیوں کا بدلہ لینے کے لیے روس کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، مگر روس نے تمام دباؤ کے باوجود اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے حمایتی مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی کے لیے طاقت کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔روسی صدر نے واضح کیا کہ ماسکو سفارتی حل کا حامی ہے، تاہم قومی سلامتی اور علاقائی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button