بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ جونیئر نے کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی پیشکش گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کی گئی۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تعطیلاتی تقریب کے دوران اس منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد اس خبر نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی تھی۔ یہ تعلق گزشتہ انتخابی مہم کے دوران بھی خبروں اور قیاس آرائیوں کی زد میں رہا تھا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اس سے قبل وینیسا ٹرمپ سے شادی کر چکے ہیں۔ دونوں کی شادی 2005 میں مار-اے-لاگو میں ہوئی تھی تاہم 2018 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔اس کے بعد ٹرمپ جونیئر کی کمبرلی گلفوائل سے منگنی ہوئی جو فاکس نیوز کی سابق میزبان اور ٹرمپ کی 2020 کی صدارتی مہم میں فنانس چیئر رہ چکی ہیں۔ کمبرلی گلفوائل اس وقت یونان میں امریکا کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن حالیہ مہینوں کے دوران متعدد مواقعوں پر ایک ساتھ نظر آئے جن میں ٹرمپ خاندان کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ کا دورہ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے ایک نئے ٹرمپ گالف کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔منگنی کے اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے، ٹرمپ جونیئر نے بیٹینا اینڈرسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ایک لفظ ’ہاں‘ کے لیے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button