بین الاقوامی

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سبب تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ادھر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button