
سڈنی حملے میں مبینہ طور پر ملوث بھارتی نژاد شخص ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹس سامنے آ گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام کو ابتدا ہی سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم یہ معلومات فوری طور پر عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوششیں کی گئیں، جنہیں بعد ازاں گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔



