بین الاقوامی

افغانستان جانا اب خطرناک: برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہونے کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے تازہ ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ ملک بھر میں سیکیورٹی خطرات بدستور موجود ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی راستوں کی بندش، محدود نقل و حرکت، اور سفارتی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان کا سفر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو گرفتاری، حراست اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button