غزہ میں ہتھیاروں کو خاموش ہونا چاہیے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوریو گودریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر تحقیقات کافی نہیں ہتھیاروں کو خاموش ہونا چاہیے۔گودریرس نے اس ہفتے سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کی جانب سے غلطیوں کے اعتراف پر کہا کہ ضروری مسئلہ یہ نہیں ہے کہ غلطیاں کس نے کی ہیں؟ یہ فوجی طریقہ کار ہے جو ان غلطیوں کو بار بار بڑھنے کی اجازت دیتا ہے ان ناکامیوں کو دور کرنے کے لیے آزادانہ تحقیقات اور بامعنی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کو غزہ میں مزید انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دینے کے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے، میں پوری امید کرتا ہوں کہ یہ ارادے مؤثر طریقے سے اور جلدی سے پورے ہو جائیں گے کیونکہ غزہ کی صورت حال بالکل مایوس کن ہے۔