بین الاقوامی
Trending

امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب امتحانات کے دوران ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔فائرنگ یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور فزکس کی سات منزلہ عمارت بارس اینڈ ہولی میں اس وقت ہوئی جب طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ خوف کے عالم میں دو گھنٹے تک میز کے نیچے چھپا رہا جب تک پولیس نے عمارت کو کلیئر نہیں کر لیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس ایک مرد تھا جو فائرنگ کے بعد پیدل فرار ہو گیا۔ تاحال کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہو سکا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔تمام زخمیوں کو روڈ آئی لینڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق چھ زخمی نازک مگر مستحکم حالت میں ہیں، ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ایک زخمی کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد یونیورسٹی اور اطراف کے علاقوں میں گھر کے اندر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ڈور بیل کیمروں کی فوٹیج چیک کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button