
نیویارک کے پہلے نومسلم میئر زہران ممدانی نے اپنی آرام دہ کو رہائش چھوڑ کر قدیم سرکاری رہائش گاہ گریس مینشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وہی گریس مینشن ہے جو 1799 میں تعمیر ہوئی تھی اور جہاں سے کئی میئر اپنی صبح کی چائے پی کر شہر چلاتے رہے ہیں۔تاہم نومنتخب میئر زہران ممدانی کو گریس مینشن میں منتقلی کے لیے اپنے آپ اور اہل خانہ کو منانے کو کچھ وقت لگا۔زہران ممدانی نے کہا کہ انھوں گریس مینشن میں منتقلی کا فیصلہ خاندان کی سلامتی اور نیویارکرز کے لیے اپنے ہاؤسنگ ایجنڈے پر توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ ان کا دل آسٹوریا میں ہی رہے گا جہاں زندگی کے کئی یادگار لمحات گزارے۔انھوں نے کہا کہ میں تو شاید آسٹوریا سے نکل جاؤں لیکن آسٹوریا مجھ میں سے نہیں نکل پائے گا۔ آسٹوریا والوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔خیال رہے کہ زہران ممدانی کوئنز کاؤنٹی کے علاقے اسٹوریا میں جس گھر میں رہتے ہیں اس کا کرایہ 2300 ڈالرز ہے۔



