بین الاقوامی
Trending

انڈونیشیا: دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 22 افراد جاں بحق

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں منگل کے روز خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی تاہم آگ لگنے کے حتمی اسباب جاننے کے لیے فرانزک لیبارٹری کی تحقیقات جاری ہیں۔سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے کہا کہ فورس اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے پرعزم ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لگی اور جب تک فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے تب تک آگ پھیل چکی تھی۔پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پہلے 17 بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button