بین الاقوامی
Trending

الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی

امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سونامی لہریں آسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button