بین الاقوامی

دبئی حادثے کے بعد بڑا جھٹکا: آرمینیا نے بھارتی طیارہ تیجس خریدنے سے انکار کر دیا

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا عمل روک دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس کی یہ پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے خریداری معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام اور ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔اس حادثے کے بعد آرمینیا نے حفاظتی خدشات کے باعث خریداری کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button