بین الاقوامی

آنجہانی پوپ فرانسس کی گاڑی غزہ میں بچوں کے موبائل کلینک میں تبدیل

آنجہانی پوپ فرانسس نے فلسطین کا دورہ کیا تھا جس کے دوران صدر محمود عباس نے انھیں ایک گاڑی تحفے میں دی تھی۔ یہ گاڑی اب فلسطینی بچوں کی مسیحا بن چکی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کے زیر استعمال اس گاڑی کو ’’ امید کی گاڑی‘‘ کا نام دیا گیا اور بیت لحم میں رونمائی کی گئی۔’’وہیکل آف ہوپ‘‘ کا افتتاح ایک منصوبے کے تحت بین الاقوامی کیتھولک فلاحی تنظیم کیرٹاس (Caritas) نے کیا جسے ایک انسان دوست اور منفرد منصوبہ کہا جا رہا ہے۔پوپ فرانسس کے زیر استعمال گاڑی کو ماہر کاریگروں نے ایک موبائل کلینک میں تبدیل کردیا ہے جو جدید طبی آلات سے لیس ہے۔گاڑی کو اس طرح ڈیزائن اور ایسے آلات سے لیس کیا گیا ہے کہ یہ غزہ کے جنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کے لیے موبائل پیڈیاٹرک کلینک کی طرح کام آئے۔اس موقع پر موجودہ پوپ لیو چہاردہم نے سابق پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی شفا، محبت اور ہمدردی کا پیغام لے کر چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button