بین الاقوامی

بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 افراد ہلاک

بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا آیا ہے جسکے جھٹکے بنگلادیش کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے جبکہ 3 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز نارسنگدی میں تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ کچھ عارضی بنی ہوئی تعمیرات کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں کے گھروں سے باہر آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button