بین الاقوامی

امریکا سے 200 بھارتی شہری ملک بدر، بدنام زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی بھی شامل

امریکا نے غیرقانونی طور پر مقیم اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا جس میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈپورٹ ہونے والے بھارتیوں میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو فرار ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔انمول بشنوئی گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے جو بھارت میں کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انمول بشنوئی پر درج متعدد مقدمات میں سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیسز بھی شامل ہیں۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق انمول نے اپریل 2022 میں جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھارت سے فرار حاصل کی، پھر چند ہفتے بعد 29 مئی کو گلوکار سدھو موسے والا کا قتل کیا گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جعلی روسی دستاویزات کے ذریعے امریکا اور کینیڈا کے درمیان منتقل ہوتا رہا جب تک کہ اسے ٹریک کر کے حراست میں نہیں لیا گیا۔تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اس نے بیرون ملک سے اینکرپٹڈ کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے گینگ آپریشنز کی ہدایات جاری کرنا جاری رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button