
یوکرینی صدر ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو "دوبارہ متحرک” کرنے اور روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کو بحال کیا جائے۔زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر مزید کہا ہم مذاکرات کو پھر سے متحرک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اور ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔



