بین الاقوامی

ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ایلون مسک نے جیف بیزوس کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزاً کیپشن لکھا کاپی اور ساتھ ہی ایک بلی کی ایموجی بھی ڈالی۔یعنی ایلون مسک نے اپنے کاروباری حریف جیف بیزوس کو ’کاپی کیٹ‘ قرار دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button