بین الاقوامی

مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے تھے جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔واقعے پر اپڈیٹ اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔مزید برآں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے بھی حادثے کے بعد ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے کہا کہ مدینہ، سعودی عرب کے قریب ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر، جس میں بھارتی عمرہ زائرین شامل تھے، ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں ایک 24×7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button