اسرائیل کے خان یونس اور رفح میں حملے، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

اسرائیل کے خان یونس اور رفح میں حملے، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ حماس کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوج کو بھرپور جواب دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر نیوالے فوجی ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر روس اور چین نے غزہ سے متعلق امریکا کی پیش کردہ سلامتی کونسل قرارداد کو منافقانہ قرار دے کر ویٹو کردیا اور کہا کہ قرارداد میں فوری اور طویل جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی، اُلٹا اس قرارداد میں اسرائیل کو رفح پر حملے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے