بین الاقوامی
Trending

مغربی کنارہ: اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین بربریت میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کیا۔فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں مسجد کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی گئی اور آباد کاروں کے گروہوں کے ذریعہ نسل پرستانہ خاکے بنائے گئے۔ یہ آبادکاری اسلامی مقدس مقامات اور شہریوں کی املاک پر روزانہ حملے کرتے ہیں اور ان خلاف ورزیوں کی شدت اور نوعیت دونوں میں منظم طور پر اضافہ ہورہا ہے۔آباد کاروں نے مسجد پر حملہ فجر کی نماز سے قبل کیا۔ بہت سے گھروں اور کاروں پر حملہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ حملہ ایک مذہبی علامت پر کیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیواروں پر پیغمبرﷺ کیخلاف بھی گستاخانہ جملے لکھے گئے تاکہ مسلمانوں کو اشتعال انگیزی پر اکسایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button