بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پرایک ارب ڈالریا اس سے زائدکاہرجانہ کیاجائے۔ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی کے معاملے پر ابھی تک برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی، اس معاملے پر سر کیئر اسٹارمر سے بھی بات کروں گا۔یاد رہے کہ بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُن کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم ادارے نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا ہے۔بی بی سی نے گزشتہ روز یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائےگی۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں ان کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنےکا کہا اور بی بی سی کو دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعے تک کا وقت دیا تھا۔امریکی صدر کے وکیل نے بی بی سی سے کہا ہے کہ وہ جھوٹے، ہتک آمیز، تحقیر آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس لے اور معافی مانگے یا ایک ارب ڈالر ہرجانے کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔بی بی سی کے چیئرمین نے صدر ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کی ، اس معاملے پر گزشتہ روز بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔دستاویز ی فلم میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔ایڈیٹ شدہ پرو گرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button