بین الاقوامی

ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی

ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔ ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا علاقائی صنعتی زون میں ہوا ہے جہاں کیمیکل فیکٹریز، پلاسٹکس بنانے والی یونیٹس اور دیگر صنعتی ادارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی لہر نے آس پاس کی عمارتوں میں شیشے بھی توڑ دیے ہیں اور مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز دور تک سنی۔ آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کم از کم 20 سے زائد فائر فائٹر یونٹس اور دیگر امدادی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور سِوِل ڈیفنس صنعتی ہنگامی پروٹوکول کو فعال کر چکی ہے۔ سڑکوں کے کچھ حصّوں میں بند کیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشنز اور آگ بجھانے کا کام آسانی سے ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button