بین الاقوامی
Trending

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں

برطانیہ میں مختلف مقامی انتخابات میں لیبر پارٹی کی متوقع ہار سے قبل ہی سر کیئر اسٹارمر کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔نئے وزیراعظم کے لیے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ اور وزیر داخلہ شبانہ محمود کے نام سر فہرست ہیں۔وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ قیادت کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے، وزرا پر حملوں کی اجازت نہیں دی، ان کے خلاف بریفنگز بھی ناقابل قبول ہیں۔دوسری جانب ویس اسٹریٹنگ نے قیادت کا امیدوار بننے کی تردید کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 کے بعد وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کی مقبولیت انتہائی کم ہوگئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button