بین الاقوامی
Trending

آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایک دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم تحفے میں دیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے۔انہوں نے نہ صرف پرفیوم پیش کیا بلکہ خود احمد الشرع اور ان کے ہمراہ موجود شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کو بھی پرفیوم لگایا، جس کے بعد وہ پرفیوم شامی صدر کے حوالے کردیا گیا۔اسی دوران ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا، یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے۔ پھر فوراً پوچھا،آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟ جس پر شامی صدر نے جواب دیا، صرف ایک۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسی موقع پر امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button