بین الاقوامی

بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ متعدد ہلاکتیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے نزدیک کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس خوفناک حادثے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اُٹھی تھی۔ریسکیو ٹیم نے بوگی کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک اور سگنلز کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث متعلقہ ریل روٹس پر ٹرینوں کی روانگی معطل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button