بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ کا عمل فوراً شروع کیا جائے تاکہ امریکا اپنے حریف ممالک کے برابر کھڑا ہو سکے۔ٹرمپ کے مطابق، دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتا اور قومی سلامتی کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ممالک اپنے ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، اس لیے امریکا کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی دفاعی تیاریوں کو جدید بنائے۔ ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے اور ماہرین نے ممکنہ نیوکلئیر اسلحہ کی دوڑ پر خبردار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button