بین الاقوامی
زیر آب پوسیڈون وہیکل ہتھیار، روس کا دنیا کے سب سے طاقتور میزائل تجربے کا دعویٰ

روس نے زیر آب وہیکل ہتھیار پوسیڈون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے زیرآب پوسیڈون وہیکل ہتھیار Poseidon کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ اس ہتھیار کو روکنا ناممکن ہے جب کہ رفتار اور گہرائی تک جا کر مارکرنے میں دنیا میں کوئی بھی اس کی برابری نہیں کرسکتا۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوسیڈون کی قوت بین البراعظمی میزائل سرمت (Sarmat) سے بھی کہیں زیادہ ہے۔



