موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی ادارے کا انتباہ

موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی ادارے کا انتباہ

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری سالانہ اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائیمٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمارا سیارہ درجہ حرارت کے تباہ کن ریکارڈز بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں متعدد موسمیاتی ریکارڈز ٹوٹ گئے جبکہ گرین ہاؤس گیسوں کی سطح، زمینی درجہ حرارت، سمندری درجہ حرارت، سمندری سطح میں اضافے اور برف پگھلنے کے نئے ریکارڈز 2023 میں بنے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں ہیٹ ویوز، سیلاب، قحط سالی، جنگلات میں آتشزدگی اور سمندری طوفانوں سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی جبکہ اربوں ڈالرز کے نقصانات بھی ہوئے۔رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوا جس کے دوران درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.45 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین عشرہ رہا۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل تیز رفتار ہوگیا ہے اور تمام اہم اشاریوں سے خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے