بین الاقوامی
Trending

اسرائیل امریکا کا ماتحت نہیں ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کا خود تعین کرتا ہے اور وہ امریکہ پر منحصر نہیں ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ نیتن یاہو غزہ معاہدے سے دستبرداری پر غور کر سکتے ہیں جس سے ایک اور مکمل جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس جنگ بندی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل پہنچے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پارلیمان کا مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے حوالے سے اقدام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ ہے۔مارکو روبیو نے اسرائیل کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اقدام کی حمایت نہیں کر سکتے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم کرنے کی غیر قانونی منظوری دے دی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی جماعت نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بل کی حمایت نہیں کی، تاہم اسرائیلی قانون سازوں نے 120 رکنی پارلیمنٹ میں 4 مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی 24 کے مقابلے میں 25 ووٹوں سے منظوری دی۔ بل مزید غور کے لیے خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button