بین الاقوامی
Trending

اسرائیل راہداری کھولے، غزہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے؛ فرانس

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے اور یہ لاکھوں زندگیوں کا سوال ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جہاں وہ آج کل سرکاری دورے پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ راہداری کا کھلنا اب ناگزیر ہوچکا۔ سرحد پر خوراک کا ڈھیر غزہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی اجازت نہں دی جا رہی ہے۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کے بعد بھی وہاں صورتحال اب بھی نہایت نازک ہے۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانی امداد، خوراک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے راستے فوری طور پر دوبارہ کھولے جائیں۔انھوں نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن سفارتی اور عملی کوششوں میں شریک رہے گا کیونکہ وہاں کی آبادی جنگ، بھوک اور محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button