بین الاقوامی

اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر شدید تشدد، پسلیاں ٹوٹ گئیں

رام اللہ: فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما اور معروف سیاسی قیدی مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کے تشدد کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکام نے مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مروان برغوثی 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں اور انہیں فلسطین کے سب سے مقبول سیاسی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں علاقوں میں فلسطینی عوام کے درمیان مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔دوسری جانب، غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں، جہاں تازہ فائرنگ سے مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہو چکی ہے۔ادھر حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ تباہ شدہ سرنگوں میں موجود ملبہ ہٹانے کے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button