بین الاقوامی
Trending

آپ کو خوبصورت کہنے پر اعتراض تو نہیں؟ ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے، جب انہوں نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے دورانِ اجلاس ایسی بات کہہ دی جس پر حاضرین مسکرا اٹھے۔غزہ امن اجلاس کے دوران، جو مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوا، ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: “ہمارے پاس ایک خاتون ہیں، امریکا میں مجھے یہ کہنے کی اجازت نہیں کیونکہ اس سے آپ کا سیاسی کیریئر ختم ہوسکتا ہے، لیکن میں رسک لے رہا ہوں — وہ ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون ہیں۔”ٹرمپ کے یہ الفاظ سنتے ہی اجلاس میں موجود افراد مسکرا اٹھے، جبکہ وزیراعظم میلونی، جو ٹرمپ کے پیچھے کھڑی تھیں، مسکراتی رہیں۔بعد ازاں ٹرمپ نے ان کی طرف مڑ کر پوچھا: “آپ کو اگر خوبصورت کہا جائے تو کوئی اعتراض تو نہیں؟ کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں۔”ٹرمپ نے مزید کہا کہ “وہ ایک کامیاب سیاستدان ہیں، ہم ان کی اٹلی میں خدمات کا احترام کرتے ہیں اور ان کی یہاں موجودگی پر شکر گزار ہیں۔”ٹرمپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں — کچھ نے اسے “دلچسپ لمحہ” کہا، جبکہ کچھ نے ٹرمپ کو ’سیاسی حدود‘ عبور کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button