دلچسپ و عجیب

چین میں شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کرلی

چین میں ایک شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ڈیل چین کے صوبہ سیچوان میں ایک فٹنس کلب نے پیش کی جس میں 300 سال تک جِم کی سہولت استعمال کرنے کا وعدہ کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اس ممبرشپ کی قیمت عام سالانہ فیس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے لیکن خریدار کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ماہرین نے اس آفر کو ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ قرار دیا ہے کیونکہ عملی طور پر کوئی بھی اتنی طویل مدت تک ذاتی طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تاہم قانونی طور پر اگر جِم اتنا عرصہ قائم رہا تو یہ ممبرشپ اس کے وارثین استعمال کر سکیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے جِم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ یہ جِم تو خود شاید 300 دن بھی نہ چلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button