بین الاقوامی
Trending

امریکی ایوان نمائندگان کے وفد کا کئی برسوں بعد پہلی بار چین کا دورہ

امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے چین کا دورہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ڈیموکریٹک نمائندے ایڈم اسمتھ کی قیادت میں چین کا دورہ کیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وفد نے بیجنگ میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند شراکت داری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکا بھی اسی سمت میں کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ ملکر تعلقات صحیح راہ پرآگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔ایڈم اسمتھ نے کہا کہ امریکا اور چین تسلیم کرسکتے ہیں کہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کی امید رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ 2019 کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button