بین الاقوامی
Trending

قطر پر حملے پر احتجاج؛ کینیڈا کا بھی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور اس کے لیے تعاون کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ کینیڈا کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف وزیرِاعظم مارک کارنی کے اقتدار میں آنے کے بعد سخت ہوا ہے۔کارنی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ کینیڈا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل دیا۔سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو عام طور پر اسرائیل کی حمایت کرتے تھے لیکن بعض اوقات فوجی کارروائیوں پر تنقید بھی کرتے رہے۔کارنی نے منگل کو اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "ناقابلِ برداشت اور تشویشناک تشدد” قرار دیا جو پورے خطے میں تنازع کو مزید بھڑکا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ ماہ یہ بھی کہا تھا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا قبضے کا منصوبہ غلط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button