بین الاقوامی
Trending

مغربی کنارے کے کسی بھی الحاق کا اسرائیلی منصوبہ سرخ لکیر ہے: یو اے ای کا انتباہ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی قسم کا الحاق ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی معاون وزیر لانا نسیبہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو سرخ لکیر سمجھا جائے گا اور یہ اقدام ابراہیم معاہدے کو نقصان پہنچائے گا جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آئے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ یو اے ای فلسطینی عوام اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ خارجہ نے امارات کے اس مؤقف کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تقریباً 5 میں سے 4 حصوں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اسرائیل نے 1967 کی مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضے کے بعد وہاں تقریباً 160 بستیاں قائم کی ہیں جن میں 7 لاکھ یہودی آباد ہیں، بین الاقوامی قانون کے تحت یہ بستیاں غیر قانونی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button