بین الاقوامی
Trending
مراکش میں ہزاروں افراد غزہ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کے عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مراکش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ریلی کے دوران مظاہرین نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، جنگ بندی کروانے اور فلسطینیوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اور دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے مظاہرے ہو رہے ہیں۔