دلچسپ و عجیب
امریکی خاتون نے ہزاروں پزل جمع کر کے انوکھا ریکارڈ بنا دیا

امریکا میں ایک خاتون نے 4060 مختلف جگسا پزل جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر بیلویو سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ لیزا فائرمین نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں پزل جمع کرنے شروع کیے اور تب سے وہ ہزاروں ڈیزائن جمع کر چکی ہیں جن میں سے اکثریت ان کے پسندیدہ مینوفیکچرر ریونسبرگر کے بنائے ہوئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے ہی جان والکزک نے 2023 میں 2022 پزل جمع کر کے بنایا تھا۔خاتون کے کلیکشن میں ڈزنی پزلز کے ساتھ ٹی وی سیریز فرینڈز، جیمز بانڈ فلم فرینچائز، ہیلو کِٹی اور فلم وکڈ کے پزل شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایک سال میں بنائے گئے تمام پزلز کو رکھیں تو وہ اپنے پورے گھر کو باآسانی پزلز سے کارپٹ کر سکتی ہیں۔