بین الاقوامی

نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ، گھر سے کام کریں گے

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو شدید طبیعت خرابی کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔ ان کے دفتر نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ (خوراک سے زہر کا اثر) ہو گیا ہے اور وہ آئندہ تین دن تک گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نیتن یاہو نے رات کے وقت طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر ایلون ہرشکو یونیورسٹی اسپتال، عین کریم نے ان کا گھر پر معائنہ کیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں آنتوں کی سوزش ہوئی ہے جو خراب کھانا کھانے کے باعث پیدا ہوئی۔مزید ٹیسٹ کے بعد دفترِ وزیر اعظم نے بتایا کہ نیتن یاہو کی حالت مستحکم ہے، تاہم ڈی ہائیڈریشن کے باعث انہیں IV فلوئڈز دیے جا رہے ہیں۔دفتر نے بیان میں مزید کہا کہ "ڈاکٹروں کی ہدایت پر وزیر اعظم آئندہ تین دن گھر پر آرام کریں گے اور وہیں سے حکومتی امور سرانجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button