
بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس میں بوئنگ طیارے، جنرل الیکٹرک انجنز کی خریداری اور امریکی ٹیکنالوجی، توانائی و مینوفیکچرنگ شعبوں میں شراکت داری شامل ہے۔ اس کا اعلان بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔بحرین، جو امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا میزبان ہے، ابراہام معاہدوں (2020) کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکا ہے۔ امریکہ اور بحرین کی یہ نئی شراکت داری ایران مخالف حکمت عملی، تجارتی پالیسیوں اور خطے میں سیکیورٹی توازن کا حصہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق بحرینی بادشاہ بھی رواں سال کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے تاکہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔