بین الاقوامی
Trending

غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہید، صہیونی فوج کا خان یونس کے مزید علاقے خالی کرنے کا انتباہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر امداد کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی ہے۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو یہ علاقے خالی کرنے کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔شہر کے مشرقی اور مرکزی حصوں کے لیے جاری کی گئی ان وارننگز میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں ناصر ہسپتال واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button