بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی

تل ابیب: اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔اسرائیلی عدالت کے مطابق نیتن یاہو کے وکلا مقدمہ ملتوی کرنے کا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کر سکے۔نیتن یاہو کے وکلا نے کہا تھا کہ اگلے دو ہفتوں وزیر اعظم کو سماعتوں سے مستثنیٰ رکھا جائے۔وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد انہیں ’ سکیورٹی امور’ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نتین یاہو اپنے خلاف کسی بھی بدعنوانی کے الزامات سے انکار کر چکے ہیں۔خبر ایجنسی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نیتن یاہو کا ٹرائل ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button