نکی ہیلی کا مہم ختم کرنے کا فیصلہ: ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن

نکی ہیلی کا مہم ختم کرنے کا فیصلہ: ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن

امریکی صدارتی امیدوار اور جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے اچانک صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ مہم سے نکلنے کا باضابطہ اعلان جلد کریں گی۔امریکی میڈیا کاکہناہے کہ نکی ہیلی کے مہم ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔نکی ہیلی پہلی امیدوار تھیں جنہوں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دینے کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ دنوں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نومبر کے صدراتی انتخابات میں جو بائیڈن کا مقابلہ ٹرمپ سے متوقع ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے