بین الاقوامی

فلاڈیلفیا میں پرانے بس ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد بسیں جل گئیں

فلاڈیلفیا: شہر کے علاقے ٹیوگا-نائس ٹاؤن میں واقع SEPTA کے مڈ ویلے ڈپو میں جمعرات کی صبح شدید آگ بھڑک اٹھی، جس میں پرانی اور ناقابلِ استعمال قرار دی گئی کئی بسیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ صبح 6:15 بجے کے قریب لگی اور فوری طور پر اسے تھری الارم آگ قرار دے دیا گیا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ کالا دھواں شہر بھر میں دیکھا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں، خاص طور پر روٹ 1 پر شدید رش دیکھا گیا۔SEPTA کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اینڈریو بش نے تصدیق کی کہ متاثرہ بسیں سروس سے باہر تھیں اور سکریپ کے لیے تیار کی جا رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں پہلے ہی استعمال سے نکالی جا چکی تھیں اور جلد ہی اسکریپ پر بھیجی جانی تھیں۔فلاڈیلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ کو صبح 8 بجے تک مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک بس سے آگ دوسرے گاڑیوں تک پھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button