ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ، کیا بائیڈن دوبارہ صدر بن پائیں گے؟
امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی عوامی مقبولیت سے متعلق نیا سروے جاری کردیا گیا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ، صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔سروے کے مطابق 48 فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ 43 فیصد جوبائیڈن کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد بھی جو بائیڈن کی پرفارمنس سے غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے اوربائیڈن کے بجائے کسی اور کو صدارتی امیدوار دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے، جبکہ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہوگا۔