
غزہ: دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری رہے، مزید 143 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، 1 لاکھ 19 ہزار 721 زخمی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گھروں پر بمباری سے نیتن یاہو کو فتح نہیں ملے گی ،روس، چین اور برطانیہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کیلئے امریکی اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا۔یاد رہے کہ حماس نے اسرائیلی حکومت سے غزہ میں دو ماہ سے جاری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب، ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں امداد کی تقسیم کا آغاز کرے گی۔اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے لیے تمام امداد بند کر رکھی ہے، جسے وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتا ہے۔ لیکن حماس نے امداد کی بحالی کو مذاکرات کے لیے "کم از کم شرط” قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کووحشیانہ جارحیت پر جواب دہ بنائے۔