بین الاقوامی

بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق

لکھنؤ/کھٹمنڈو: بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی موسم نے تباہی مچا دی ہے۔ بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے بدھ کو ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کا خطرہ موجود ہے۔مشرقی ریاست بہار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق بدھ سے اب تک 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اترپردیش، جو بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے، وہاں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ادھر نیپال میں آسمانی بجلی اور تیز بارشوں کے باعث کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ بڑھ سکتا ہے۔آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے تک بھارت کے مشرقی و وسطی علاقوں میں مزید بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی بھارت میں مون سون کا آغاز عام طور پر جون میں ہوتا ہے، لیکن اس سال غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button