مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں اور انہوں نے وزارت اعلیٰ کا حلف بھی اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔مریم نواز 220 ووٹ لےکر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں جب کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر کی جانب سے ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا گیا لیکن اسپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر اسپیکر ملک احمد خان نے انہیں خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہوئےکہا کہ جو کچھ ہوگا آئین کے مطابق ہوگا لیکن اس کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ جاری رکھا اور پھر سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے