بین الاقوامی
Trending

امریکہ: طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 33 افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست کینساس میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد33 ہوگئی۔گزشتہ روز خبر ایجنسی کے مطابق میسوری میں شدید طوفان سے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، طوفان سے ارکنساس میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 کاؤنٹیز میں 33 افراد زخمی ہیں، ٹیکساس ،الینوائے، مسوری، آرکنساس، مسیسیپی، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفان کی وارننگ جاری کی گئی۔طوفانی ہواؤں، تیز بارشوں اور ممکنہ بگولوں نے کئی ریاستوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچایا، درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔حکام کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید طوفانوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button