بین الاقوامی

کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا

کویت کے خیرسگالی کے اظہار کے طورپر 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی قید سے رہائی پانے والے 6 قیدیوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی شہری گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کو امریکا کے اعلی عہدیدار کے دورہ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے امریکی شہری نیویارک پہنچ گئے۔ کویت اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button