شوبز

مشہور 23 سالہ انفلوئنسر کی لاپتہ ہونے کے بعد پُراسرار موت

میکسیکو کی معروف فیشن انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد انتقال کرگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریان اِزاگیرے چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔ پانچ دن بعد ریاست مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل سے خراب حالت بازیاب ہوئی تھیں انہیں بازیابی کے بعد طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کے مطابق 23 سالہ ماریان یکم ستمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں بازیابی کے وقت ٹک ٹاکر انتہائی نازک حالت میں تھیں اور انہیں دماغی مفلوجی (برین فیلئر) کا سامنا تھا، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔یاد رہے کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ٹک ٹاکر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ماریان اِزاگیرے کے ٹک ٹاک پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ ماریان اپنی آخری ویڈیو میں وہ کلاؤن میک اپ کے ساتھ اداسی کا اظہار کر رہی تھیں جو مداحوں میں تشویش کا باعث بنی۔ ویڈیو میں انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’میرے تمام وعدے تمہارے ساتھ جائیں گے، تم کیوں جا رہے ہو؟۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button